نئے چیف جسٹس کی تعیناتی: رجسٹرار سپریم کورٹ نے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیے

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی: رجسٹرار سپریم کورٹ نے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیے

اسلام آباد: نئے چیف جسٹس کی تعنیاتی کیلئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے خصوصی کمیٹی کو 3 نام ارسال کردیئے۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق 26 ویں ائینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تعنیاتی کیلئے سپریم کورٹ کے 3 سیئنر ترین ججز میں سے ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ نئے چیف جسٹس تعنیاتی کیلئے قائم کی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد کیا جارہا ہے جس میں چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی طرف سے ارسال کئے تینوں ناموں پرغور کیا جائے گا۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں نون لیگ کی طرف سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ ملک، سینیٹر اور اعظم نذیر تارڑ شامل ہے، اسی طرح پی پی پی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور نوید قمر شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے چیف جسٹس کے انتخاب سے متعلق فاروق ایچ نائیک کا اہم بیان

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہرعلی خان، سینیٹر علی ظفراور سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کاظمی ممبر ہے جبکہ ایم کیوایم پاکستان سے رعنا انصار اور جے یو ائی ف سے سینیٹر کامران مرتضیٰ کمیٹی ممبران میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ نئے چیف جسٹس کی تعنیاتی کیلئے چیف جسٹس سے بذریعہ رجسٹرار تین نام مانگے تھے۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں ان تین ناموں کا جائزہ لیا جائے گا۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے ارسال کئے گئے ناموں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیٰ آفریدی شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *