ٹریفک پولیس پنجاب نے ڈرائیونگ لائسینس اجراء میں ریکارڈ ساز تاریخ رقم کر دی

ٹریفک پولیس پنجاب نے ڈرائیونگ لائسینس اجراء میں ریکارڈ ساز تاریخ رقم کر دی

ٹریفک پولیس پنجاب کا موٹر سائیکل سواروں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا آغاز جس کے سبب گزشتہ 7 ہفتوں میں 10 لاکھ لائسنس جاری کیئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی سرپرستی میں ٹریفک پولیس پنجاب نے صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے حوالے سے ریکارڈ ساز تاریخ رقم کر دی ہے اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو 7 ہفتے میں 10 لاکھ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ 5 لاکھ 42 ہزار 353 شہریوں نے موٹر سائیکل کے لرنگ لائسنس بنوائے اور5 لاکھ سے زائد شہریوں نے موٹرسائیکل کے ریگولر لائسنس بنوائے جبکہ 3200 سے زائد شہریوں نے موٹر سائیکل کے گم شدہ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا اور4300 سے زائد شہریوں نے موٹر سائیکل کے لائسنس کی انڈوزمنٹ کروائی۔

مزید پڑھیں: ملک میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کا معاملہ، نادرا اور ایف بی ار میں ڈیٹا شیئرنگ کا آغاز

اسی طرح 8100 سے زائد شہریوں نے موٹرسائیکل کے انٹرنیشنل لائسنس بنوائے اورموٹر سائیکل سواروں کیلئے لائسنس حاصل کرنے کی 42 دن کی مدت ختم کی جاچکی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہاکہ موٹر سائیکل سوار ایک ہی دن میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل لائسنس کیلئے سپیشل کاؤنٹرز اؤٹ ریچ پروگرام ، آن لائن پورٹل اور خدمت مراکز لائسنس سینٹرز کی سہولیات دستیاب ہیں اورموٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کی محفوظ ڈرائیونگ سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہو گی ۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے کہ شہریوں کا موٹر سائیکل لائسنس کی سہولت پر 100 فیصد مثبت فیڈ بیک ہے اور
ٹریفک پولیس شہریوں کے مثبت رویے پر شکر گزار ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *