سابق صوبائی وزیر سردار رضا بڑیچ کا انتقال ہوگیا

سابق صوبائی وزیر سردار رضا بڑیچ کا انتقال ہوگیا

سابق صوبائی وزیر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سردار رضا بڑیچ کا انتقال ہوگیا۔

سردار رضا بڑیچ کے بیٹے ادریس بریچ کی جانب سے والد کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔ بیٹے ادریس کے مطابق سردار رضا محمد بڑیچ علیل تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ سردار رضا محمد بڑیچ سابق صوبائی وزیر تعلیم اور وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: قاسم رونجھو کا سینیٹ رکنیت چھوڑنے کا اعلان

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبد الخالق خان اچکزئی نے بھی سابق صوبائی وزیر سردار رضا محمد بڑیچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر سردار رضا محمد بڑیچ کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ عوامی خدمت کے لیے مرحوم کی لگن اور صوبے کی ترقی میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کیپٹن (ر) اچکزئی نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ آمین۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *