سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے محکمہ محنت وافرادی قوت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہنرمند اورغیر ہنر مند مزدوروں کے لئے کم سے کم اجرتیں مقرر کی گئی ہیں۔ محکمہ محنت سندھ کے مطابق محنت کشوں کی تنخواہوں میں 15.62 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔