انٹربینک میں ڈالر مہنگا ، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

کاروباری ہفتے کے دوسرے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کے معمولی اضافے کے بعد 277 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 74 پیسے کا ہو گیا ہے۔کاروبار کےآغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کی کمی سے 277 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز 8 پیسے کے اضافے 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کا اکتوبر 2024 کیلئے موٹرسائیکل کی نئی قیمتوں کا اعلان

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 278 روپے 72 پیسے پر آگئی ہے ، دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 1 روپے 30 پیسے کمی کے بعد300 روپے 75 پیسے پر آگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.25 روپے سستاہوکر 361.50 روپے کا ہو گیا ہے۔

خلیجی کرنسیوں میں یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 75.89 روپے اور سعودی ریال کی قیمت 74.09 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 86 ہزار 466 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ آج 25 ارب روپے مالیت کے 72 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *