پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غائب اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے

پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غائب اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے

پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ کے معاملے پر اپنے مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے شوکاز نوٹس ان ارکان کو جاری کیے گئے ہیں جو مبینہ طور پر غائب ہو گئے تھے۔ پارٹی نے ارکان کو آخری موقع دینے کے لیے یہ اقدام کیا ہے تاکہ وہ اپنی صفائی پیش کر سکیں۔

تمام ارکان کو تحریری طور پر شوکاز نوٹس دیا جائے گا اور انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ جن اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ان میں سینیٹر زرقا تیمور، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی، ریاض فتیانہ، مکداد علی اور دیگر شامل ہیں۔

شوکاز نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت سے جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے غداروں پر برس پڑے

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے کیونکہ جو شخص عمران خان کی پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپے گا وہ غدار ہے اور ہمیشہ غدار ہی رہے گا۔کوئی فرق نہیں پڑتا اس کاباپ کون ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیساتھ ملاقات کے بعد احتجاج کریں گے اور ساراپاکستان بلاک کریں گے۔ احتجاج کیلئے پورے ملک سے لوگ آئیں گے، فائنل احتجاج کا ایک بڑا پلان بنائیں گے اور پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔ احتجاج کے دوران جسے جہاں رکاوٹیں ملیں گی تو وہیں پر ہی احتجاج جاری رکھے کیونکہ رکاوٹیں عبور کرنا ہر کسی کیلئے ممکن نہیں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *