ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے بری خبر

ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے بری خبر

وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے دی جانے والی سبسڈی واپس لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکتوبر سے یہ صارفین 9 سے 29 روپے فی یونٹ ادائیگی کریں گے، کیونکہ انہیں بلوں میں مزید ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین سے 9.39 روپے، 51 سے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 13.64 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔ جبکہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کی قیمت 29 روپے 21 پیسے فی یونٹ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر

سبسڈی کے خاتمے سے پروٹیکٹڈ صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ اس کے ساتھ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بلوں کی نئی سرچارج پالیسی بھی متعارف کرائی ہے۔ اس پالیسی کے تحت مقررہ تاریخ سے تین دن کے اندر ادائیگی کرنے پر 5 فیصد سرچارج عائد ہوگا، جبکہ تین دن کے بعد ادائیگی کرنے پر 10 فیصد سرچارج لاگو ہوگا۔

پہلے زائد المیعاد بلوں پر یکساں 10 فیصد تاخیر سے ادائیگی کا چارج لگتا تھا، لیکن نئی پالیسی کا مقصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *