پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری میٹنگز ہو رہی ہیں، ہم پورا شیڈول بنائینگے کہ تحریک کیسے چلانی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئیں اور کہاں سے انہیں ٹھیک کرنا ہے۔ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے ، سیاسی جماعت صرف جدوجہد کرسکتی ہے آواز اٹھاسکتی ہے، وہ جنگجو کبھی نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بچوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے دینے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ جب ریاست فاشسٹ ہوجاتی ہے، طاقت کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے اور اپنے ریسورسز کو ایک سیاسی جماعت کو خراب کرنے اور ملک کو اپنے من پسند طریقے سے چلانے کے لیے استعمال کرتی ہے، تو پھر اس کے خلاف جدوجہد ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر غائب اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے
انکا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے تحریک چلائینگے، وکلاء برادری کا ری ایکشن بھی دیکھیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی انگیج کریں گے اور ساتھ ساتھ کوشش کرینگے کہ اسے وسیع تر بنائیں اور پاکستان بھر میں یہ تحریک پھیل جائے۔ ہم اس تحریک کو عدلیہ کی آزادی کیلئے آگے بڑھائیں گے۔