ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کتنے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تعداد بتادی

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کتنے ہیں؟ الیکشن کمیشن نے تعداد بتادی

الیکشن کمیشن آف پاکستان( ای سی پی) نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر د ئیے۔ جس کے تحت ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹر وںکی تعداد 7 کروڑ 7 لاکھ 18 ہزار 723 ہوگئی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 8 لاکھ 12 ہزار 922 ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ کی آزادی کیلئےحکومت مخالف سیاسی تحریک شروع کر رہے ہیں: اسد قیصر

ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53 اعشاریہ 77اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.23 فیصد ہے۔ ای سی پی کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز11 لاکھ 54 ہزار 471 ہیں ، جس میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 5 ہزار 31 ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 440 ہے۔

بلوچستان میں54 لاکھ 94 ہزار 710 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 14 ہزار 575 ہے۔ خیبر پختونخوا (کے پی کے )میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ ایک ہزار 742 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ21 لاکھ 90 ہزار 502 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ 11ہزار240 ہے۔ پنجاب میں 7 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 495 ووٹرز رجسٹرڈ شدہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ہزاروں ارب مقروض خیبر پختونخوا میں حکومت کا وزراء پر نوازشات کی بارش

جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار 617 ہے جب کہ خواتین ووٹرز 3 کروڑ 49 لاکھ 61 ہزار 878 ہیں۔ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 89 ہزار 227 ہو گئی۔ مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار 438 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 789 ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *