پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر 1 لاکھ سے زائد پاکستانی میراساتھ دیں اور ڈی چوک پر احتجاج کے لئے نکلیں تو عمران خان کو رہا ہونے سے کوئی مائی کا لال نہیں روک سکتا۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آ ئی شیر افضل مروت کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ 9مئی سے لیکر آج تک مار کھانے میں ہم نےکافی تربیت حاصل کر لی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ورکرز کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ احتجاج کو احتجاج کمیٹی کے حوالے کیا جائے اور اس کے لئے آپ سب مل کر آواز اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کو عدالت سے ریلیف مل گیا
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں خود کبھی بھی اور کسی بھی صورت میں ایسے کسی احتجاج کا حصہ نہیں بننا چاہوں گا جس میں مجھے یقین ہی نہ ہو کہ احتجاج شروع اور ختم ہونے میں ہماری مشاورت ہوگی یا نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر احتجاج احتجاج کمیٹی کی وساطت سے ہوا تو میں سب سے آگے بیچ میں ہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟