پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے سے متعلق فیصل واوڈا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے سے متعلق فیصل واوڈا نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں میزبان سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ میرے خیال میں جسٹس منصورعلی شاہ آئینی بنچ کا حصہ نہیں بنیں گے ، تحریک انصاف کا موقف تھا کہ سنیئر ترین جج کو چیف جسٹس بنایا جائے، پی ٹی آئی والے پارلیمانی کمیٹی سےبھاگ نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے پلان کےمطابق واک آؤٹ کیا ہے، انہوں نے اراکین اسمبلی سےمتعلق پیسوں اورتشدد کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ 26آئینی ترمیم کے ذریعے ڈکٹیٹرکا بنایا ہوا قانون پارلیمنٹ نےواپس لےلیا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے زیادہ تراراکین اسمبلی نہیں چاہتےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سےباہر آئیں، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بن گیا ہے، تحریک انصاف والےسب آپس میں تقسیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کیسے ممکن ہے ؟ شیر افضل مروت نےکُھل کر بتا دیا

بانی پارٹی کوپتہ ہےان کےلوگ بک گئے، پی ٹی آئی کا ملک گیرتو کیا ملک ’’کھیر‘‘بھی احتجاج نہیں ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کوکورٹ مارشل کےبعد سزا ہوگی، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی،اب پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *