انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف )نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی سے متعلق ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ2024میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری میں کمی آنے کا واضح امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو 3.2 فیصد ر ہے گی جب کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے لیے بری خبر
عالمی اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں 7.5 فیصد پر کمی آنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال مہنگائی کی اوسط شرح 9.5 فیصد رہے گی جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 23 اعشارہ 4 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ
اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے جب کہ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 0.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

