واٹس ایپ نے فراڈ سے بچانے کے لیے نیا حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے فراڈ سے بچانے کے لیے نیا حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کو آن لائن فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے نامعلوم نمبرز سے آنے والی چیٹس کے بارے میں اہم معلومات، گفتگو کھولنے سے پہلے ہی فراہم کی جائیں گی۔

میٹا کی ملکیت میں موجود میسجنگ ایپ کے مطابق یہ فیچر صارفین کو کسی بھی غیر محفوظ یا مشکوک رابطے سے آگاہ کرے گا، تاکہ وہ جلد بازی میں جواب دینے کے بجائے سوچ سمجھ کر فیصلہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :محرم سے متعلق پوسٹ پر ایلون مسک کو شدید تنقید کا سامنا

نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارف کو یہ بھی بتائے گا کہ متعلقہ فون نمبر کس ملک میں رجسٹرڈ ہے، آیا وہ نمبر کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ کرنا مناسب ہو سکتا ہے یا نہیں، اور کیا دونوں صارفین کسی مشترکہ واٹس ایپ گروپ کا حصہ ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ کھولنے سے پہلے فراہم کی جانے والی یہ معلومات صارفین کو ممکنہ فراڈ یا جعلی شناخت رکھنے والے افراد کو پہچاننے میں مدد دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک اور انسٹاگرام بچوں کے لیے کتنے محفوظ،یورپی یونین کا میٹا پر دباؤ بڑھ گیا

واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ اس عمل کے دوران پیغام بھیجنے والے شخص کو کسی قسم کی اطلاع نہیں دی جائے گی، جس سے صارفین کی پرائیویسی بھی برقرار رہے گی۔یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سائبر فراڈ کرنے والے افراد اکثر خود کو کسی جاننے والے کا قریبی رشتہ دار یا دوست ظاہر کرتے ہوئے نئے نمبر سے رابطہ کرتے ہیں اور مختلف حیلوں سے صارفین کو مالی نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ واٹس ایپ کا نیا سیکیورٹی فیچر ایسے فراڈ کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، خصوصاً ان نمبروں کے معاملے میں جو دوسرے ممالک میں رجسٹرڈ ہوں۔

editor

Related Articles