ویلنگٹن: چیڈبوس نے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ون ڈے ٹرافی میں بین الاقوامی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
کیوی بیٹر نے کنٹری بری کی جانب سے کھیلتے ہوئے 103 گیندوں پر ڈبل سنچری سکورکی۔ کنٹری بری کی طرف سے اوٹاگو وولٹس کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے کنٹری بری کے بیٹر چیڈ بوس نے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن کا پرانے ریکارڈ 114 گیندوں پر ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ میں کنٹری بری نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے جسمیں چیڈ بوس نے 7 چھکوں اور 27 چوکوں کی مدد سے 205 رنز بنائے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ صرف 103 گیندوں پرقائم کیا۔
اس سے پہلے ٹریوس ہیڈ اور نرائن جگادیسن نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا جنہوں نے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائے۔ کنٹری بری کی طرف سے 343 رنز9 کھلاڑی اوٹ کے جواب میں اوٹاگو کی پوری ٹیم صرف 103 رنز پر اوٹ ہوگئی تھی۔
چیڈبوس نے نیوزی لینڈ ڈومیسٹک کرکٹ کی ون ڈے ٹرافی میں بین الاقوامی ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے کنٹری بری کی جانب سے کھیلتے ہوئے 103 گیندوں پر ڈبل سنچری سکورکی۔