کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح چھو گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر معمولی کمی کے بعد 277 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 73 پیسے پر آگیا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز ڈالر معمولی اضافے کے بعد 277 روپے 74 پر بند ہو ا تھا ۔
دوسری جانب آج اسٹاک مارکیٹ میں سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں420پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے انڈیکس تاریخ کی تاریخ کی نئی بلند ترین 86 ہزار 867 کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔