عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 75ڈالر فی بیرل تک بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 75 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوگیا۔ دسمبر کیلئے برینٹ کروڈ کے سودے 68 سینٹ یا 0.92 فیصد بڑھ کر 74.97 ڈالر طے ہوئے ۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نومبر کے سودے 66 سینٹ اضافے کیساتھ 71.22 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پیر کے روز برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں میں تقریبا 2 فیصد اضافہ ہوا تھا جس سے گزشتہ ہفتے کی 7 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ کا ازالہ ہوا، مشرق وسطیٰ میں لڑائی میں کوئی کمی نہیں آئی اور مارکیٹ کو تشویش ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی متوقع جوابی کارروائی سے تیل کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ 2025 میں چین کی تیل کی طلب میں اضافہ کمزور رہنے کی توقع ہے کیونکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت اپنی کاروں کے بیڑے کو برقی بنانے اور سست رفتار سے ترقی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *