اڈیالہ جیل میں جگہ کم: 5 خواتین سمیت 240 قیدی ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل

اڈیالہ جیل میں جگہ کم: 5 خواتین سمیت 240 قیدی ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل

سنٹرل جیل اڈیالہ میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل سے پانچ خواتین سمیت 240 قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ، اس حوالے سے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی۔

رپورٹ کے مطابق ضلع راولپنڈی کے احتجاجی مقدمات میں 235 مرد 5 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتارملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعدجوڈیشل ریمانڈ پر جیل لایا گیا۔

جیل سپریٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ 240 قیدیوں میں5 خواتین بھی شامل ہیں۔ قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں گنجائش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں منتقل کیا گیا ۔ سنٹرل جیل راولپنڈی میں اس وقت کوئی احتجاجی قیدی نہیں ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *