رانا ثناء اللہ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بنانے کی وجہ بتادی

رانا ثناء اللہ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بنانے کی وجہ بتادی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس بنا نے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں رانا ثناء اللّٰہ اور پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی ججوں کی گروپنگ کا حصہ نہیں تھےاس لیے ان کو چیف جسٹس آف سپریم کورٹ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا ان کے ردعمل میں کہنا تھا کہ اگر کسی کو گروپ بندی کی وجہ سے چیف جسٹس نہ بنایا جائے تو یہ عدلیہ میں مداخلت کرنے کے مترادف ہے ۔

دوسری جانب لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے جسٹس منصورعلی شاہ بارے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی چیف جسٹس نہ بننے کی سب سے بڑی وجہ پی ٹی آئی کی حمایت نے مشکلات پیدا کردی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اندر کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جب سے چیف جسٹس بننے کی دوڑ میں شامل ہو ئے وہ کسی گروپ بندی کا حصہ نہیں رہے۔

اُن کے تمام خطوط اور معاملات کسی گروپ سے تعلق نہیں رکھتے تھے۔ انہوں نے صرف اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داری کو اولیت دی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یحییٰ آفریدی نے اکثر اوقات ان چیزوں سے اپنے آپ کو دور رکھا جس سے کسی سیاسی گروپ کا واسطہ رہا ہوں۔ نون لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی ایسا کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہو جس میں کسی کو انصاف پرمبنی حق ملا ہو۔

وہ خوا مخواہ کسی ایشو کو اتنا اچھالیتے ہیں جو بعد میں وہ ایشو متنازعہ بن جاتا ہے۔ یہی صورتحال جسٹس منصورعلی شاہ کیساتھ بھی پیش آ ئی ، پی ٹی آئی کی حمایت نے اُن کو چیف جسٹس بننے کی دوڑ سے باہر کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *