امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ڈیموکریٹ اُمیدوار کاملا ہیرس کو امریکی صدارتی انتخابات کی مہم چلانے کے لئے 50 ملین ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کردی۔
تفصیلات کے مطابق بل گیٹس کا کہنا ہے کہ امریکا میں ہونے والا صدارتی انتخاب مختلف ہے، جس کی وجہ سے سیاسی حکمت عملی میں واضح تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
بل گیٹس نے کسی ایک صدارتی امیدوار کی حمایت نہیں کی بلکہ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں امیدواروں کے حامی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ بل گیٹس کی جانب سے کاملا ہیرس کو رقم ان کی حما یت یافتہ این جی او کے ذریعے بھیجی گئی۔
دوسری جانب امریکی اخبار کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا امکان 51 فیصد جبکہ کاملا ہیریس کے جیتنے کا امکان 49 فیصد ہے۔ اس صور ت حال نے الیکشن کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے، کیو ں کہ یہ انتخابات نہ صرف امریکا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کئی مسائل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ یا کاملا ہیرس، امریکا کا اگلا صدر کون؟پانچ اہم اداروں کی پیش گوئیاں سامنے آگئیں
یہ انتخابات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ امریکی سیاست میں کس طرح کی تبدیلیاں ممکن ہیں اور عوام کے فیصلے کا اثر کس طرح کی پالیسیاں تشکیل دے سکتا ہے۔ بل گیٹس کا عطیہ اس بات کی نشانی کرتا ہے کہ بڑے سرمایہ کار بھی اس انتخابات میں اپنی آواز بلند کر رہے ہیں جو کہ جمہوری عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

