سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ایک آپریشن کے دوران 9 انتہائی مطلوب خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی، جس میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن میں ہلاک ہونے والوں میں 2 خودکش بمبار اور معروف مطلوب دہشت گرد سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں، اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے مزید کلیئرنس آپریشنز کیے جائیں گے، اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے عزم میں مصروف عمل ہیں۔