نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آئینی بنچ کے لیے نئی پالیسی دیدی

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آئینی بنچ کے لیے نئی پالیسی دیدی

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے نئی پالیسی فراہم کی ہے، جس کے تحت ان کیسز کو الگ کیٹیگری میں رکھا جائے گا جن میں قانون چیلنج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کے تحت مقدمات کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔ یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ایک 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران اسلام آباد میں شُفہ سے متعلق مقدمہ آئینی بنچ کو منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم

جسٹس شاہدوحید نے کہا کہ اس کیس میں آئینی شقوں کی تشریح کی ضرورت ہوگی، اور اسے آئینی بنچ کو منتقل کیا جانا چاہیے۔ وکیل سلمان اسلم بٹ نے بھی اس بات کی تائید کی۔ چیف جسٹس آفریدی نے واضح کیا کہ انہوں نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ آئینی بنچ سے متعلق تمام کیسز کی ایک علیحدہ کیٹیگری بنائی جائے، اور آئین کی تشریح کی ضرورت والے مقدمات کو بھی مسلسل منتقل کیا جائے گا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ کے مختلف بنچز نے کئی مقدمات آئینی بنچ میں منتقل کیے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *