پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز اور خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی ضمانتیں منظور

پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز اور خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی ضمانتیں منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دیدیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 4 اکتوبر کے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے دو ایم پی ایز اور خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا بشریٰ بی بی کو لاہور کے بجائے پشاور جانے کا مشورہ

عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دو ایم پی ایز، ملک لیاقت اور انور زیب کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اور انہیں منظور کر لیا۔ اس کے علاوہ گرفتار کے پی پولیس ملازمین، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ملازمین اور دیگر ملزمان کی بھی ضمانتیں منظور کی گئیں۔

عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *