حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں؟فیصل واوڈا نے بتا دیا

حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں؟فیصل واوڈا نے بتا دیا

سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو سیاست میں لایا جائے گا تاہم وہ سامنے نہیں آئیں گی بلکہ پیچھے بیٹھ کر سیاست کریں گی، عمران خان پر ناکردہ گناہوں کا الزام لگایا جا رہا ہے ۔ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی تاہم حکومت کے کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔

فیصل واوڈا نے ایک پریشر گروپ کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب مل کر پرانی پی ٹی آئی کو دوبارہ فعال کریں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کے رویے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس حکومت کو “فارم 47 کی حکومت” قرار دیا لیکن بعد میں اسی کے ساتھ بیٹھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی سستی کردی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی لگانے کی کوشش کی جبکہ خود قیادت نے بانی سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو جیل سے باہر آنا چاہیےکیونکہ وہ اپنے بھائی سے مخلص ہیں۔

فیصل واوڈا نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ امریکی سینیٹرز فلسطین کے مسائل پر تو بات نہیں کرتے لیکن پی ی آئی کے لئے خط لکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی مجھے بلائیں گے تو میں ملاقات کے لیے جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہائوس پشاور پہنچ گئیں

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر ناکردہ گناہوں کا الزام لگایا جا رہا ہے اور قریبی لوگ انہیں نقصان پہنچا رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ٹکراؤ ہے اور وہ لوگ آج مزے لے رہے ہیں جو پرانی پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ آنے والے وقت میں پرانی پی ٹی آئی کی شکل دوبارہ دیکھنے کو ملے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *