حلقہ پی بی 44؛ عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

حلقہ پی بی 44؛ عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے عبیداللہ گورگیج نے پی بی 44 سے الیکشن جیتا تھا، جس کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے امیدوار نے چیلنج کیا تھا۔الیکشن ٹریبونل نے 16 پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کی وجہ سے ری پولنگ کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز اور خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کی ضمانتیں منظور

یاد رہے کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں عبید اللہ گورگیج نے 7 ہزار 125 ووٹ حاصل کر کے بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مد مقابل نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی نے 6 ہزار 385 ووٹ حاصل کیے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *