جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں شامل تھی اور بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان بھی جلد رہا ہو جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا حیدری نے وضاحت کی کہ آئینی ترمیم کے معاملے میں پی ٹی آئی مکمل طور پر ان کے ساتھ تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام معاملات طے کرنے کے بعد پورا مسودہ پی ٹی آئی کو فراہم کیا تھا۔