میانوالی : سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کا آپریشن، 10 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل

میانوالی : سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کا آپریشن، 10 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل

پنجاب کے شہر میانوالی میں سی ٹی ڈی پنجاب اور میانوالی پولیس نے مشترکہ بیسڈ آپریشن میں 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ میانوالی تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقہ ملاخیل میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ۔ جس کے بعد ڈی پی او میانوالی کی قیادت میں پولیس اور ایلیٹ کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں:لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا ملٹری ٹرائل ابھی تک شروع نہیں ہوا، خواجہ آصف

ترجمان کے مطابق پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہوا، پولیس کی جوابی وار سے 10 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ۔ پولیس اور ایلیٹ کے تمام افسران و جوان فائرنگ کے تبادلے میں مکمل محفوظ رہے ۔

آئی جی پنجا ب نے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔ انسپکٹر جنرل پو لیس ( آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم

دوسری طرف ڈی پی اومیانوالی اختر فاروق کا کہنا ہے کہ میانوالی پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے ہمیشہ مقابلہ کرتی ہےاور آئندہ بھی  کرتی رہے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *