چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی ڈیل ہے یا ڈھیل مجھےاس بارے میں کوئی علم نہیں
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارا کام آپ کا مقدمہ پاکستان کے سامنے پیش کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے 26آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنا واضح موقف پیش کیا ہےیہ 24 کروڑ عوام کا مقدمہ اور حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اعتزاز احسن نےسپریم کورٹ کے ججز کو اہم مشور دیدیا
ا نہوں نے کہا کہ ایسی جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکیں ۔ آج پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت کا راج ہے ، ملک میں کسانوں اور عوام کو جمہوریت کے ثمرات نہیں مل رہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے عوام، کسانوں مزدوروں، طلبہ سب کے دل کی آواز ہے جو ہم نے لگا دی ہے، ہم انتظار کر رہے ہیں کہ اسمبلی کی طرف سے کتنی آوازیں بلند ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہائوس پشاور پہنچ گئیں
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حق کا مقدمہ لڑا اور مردم شماری میں لوگوں کو شمار کرایا، یہ بہت بڑی فتح ہے، کراچی، حیدر آباد میں اب یونیورسٹیز بنیں گی ۔