پیپلزپارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہےکہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ، چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت تمام سیاسی اسیروں کو رہا کر دینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں اینکر پرسن حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی بنیاد پر انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے ہاں مگر جن سیاست دانوں پر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں ان کا معاملہ کچھ اور ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر بختونخوامیں ایک اور ملزمہ کا اضافہ ہوگیا ہے:طلال چوہدری
دوسری جانب اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر بختونخوا(کے پی کے) مجرموں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے اوراس میں ایک اور ملزمہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا ہےکہ خود وزیراعلیٰ کا پروٹوکول لے کر پشاور میں پناہ لی اور دوسروں کے بچوں کو کہتے ہیں اسلام آباد پر چڑھائی کرو، پہلے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنے اور اپنی گھر والی کی کرتوتوں کی سزا بھگت رہے ہیں، اگر بشریٰ بی بی توشہ خانہ ہضم نہ کرتیں تو ان کو چھپنے کی ضرورت نہ پڑ تی۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی رہائی ڈیل ہے یا ڈھیل، مجھے علم نہیں : خالد مقبول صدیقی