جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الوداعی فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہ کرنے پر خط منظر عام پر آگیا۔

مذکورہ خط میں جسٹس منصورعلی شاہ نے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات بیان کیں۔ انہوں نے یہ خط رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام لکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا خط ریفرنس کے ریکارڈ میں رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا الوداعی فل کورٹ ریفرنس، سپریم کورٹ کے 5 ججز کی عدم شرکت

خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ایک چیف جسٹس کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرے۔ انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ پر بیرونی دباؤ کو نظر انداز کیا اور عدلیہ کی رواداری و ہم آہنگی کے لیے لازمی احترام قائم کرنے میں ناکام رہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریفرنس میں عدم شرکت کی وجوہات بھی بیان کیں اور کہا کہ جب ثاقب نثار نے آئینی حدود سے تجاوز کیا تو انہوں نے ان کے ریفرنس میں شرکت سے بھی انکار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسی نے عدلیہ میں مداخلت ختم کرنے کے بجائے مداخلت کے دروازے مزید کھول دیےاور وہ عدلیہ کے دفاع کے لیے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

خط میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسی عدلیہ میں مداخلت کے معاملے میں ملی بھگت کے مرتکب رہے ہیں اور انہوں نے اس مسئلے سے آنکھیں بند کر رکھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *