اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش ، نامور وکیل ایمان مزاری ٹریفک اہلکاروں سے الجھ پڑیں

اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش ، نامور وکیل ایمان مزاری ٹریفک اہلکاروں سے الجھ پڑیں

اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے پر نامور وکیل ایمان مزاری زیرو پوائنٹ کے قریب سڑک پر لگی رکاوٹ ہٹانے پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ الجھ پڑیں اور انہوں نے ٹریفک اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش اور آئے روز پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑکیں بلاک کر نے پر نامور وکیل ایمان مزاری زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک اہلکاروں سے الجھ پڑیں اور انہوں نے ٹریفک اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا۔اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں ایمان مزاری اور انکے ساتھ وکیل کو رکاوٹ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آئینی بنچ کے لیے نئی پالیسی دیدی

، ایمان مزاری نے نے سڑک نہ کھولنے پر ٹریفک اہلکار کو تھپڑ رسید کیا اورنازیباالفاظ کا بھی استعمال کیا۔ ایمان مزاری اور انکے ساتھی وکیل نے ٹریفک پولیس کی رکاوٹ ہٹا کر سڑک کھلوا دی اورایمان مزاری انکا ساتھی وکیل سڑک کھلوا کر روانہ ہو گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *