27 اکتوبر یوم سیاہ، دفتر خارجہ کی کشمیر کی صورتحال پر غیر ملکی سفراء کو بریفنگ

27 اکتوبر یوم سیاہ، دفتر خارجہ کی کشمیر کی صورتحال پر غیر ملکی سفراء کو بریفنگ

27 اکتوبر یومِ سیاہ کے حوالے سے دفترِ خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں مختلف ممالک کے سفیروں کو آج دفتر خارجہ میں مدعو کیا گیا اورسفراء کو آج مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر کو دنیا بھر سمیت پاکستان میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور27 اکتوبر کے روز بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں اتری تھیں ، اس حوالے سے دفترِ خارجہ کیجانب سے غیر ملکی سفراء کو دفترِ خارجہ مدعو کیا گیا ہے اور دفترِ خارجہ غیر ملکی سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے اقدامات کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق غیر ملکی سفراء کو بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے بھی آگاہ کیا جاے گا۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کی ملی بھگت، محکمہ اوقاف کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ

غیر ملکی سفیروں میں مسلم ممالک کے سفیروں کی بڑی تعداد شامل ہے اورسیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی جانب سے بریفنگ دیئے جانے کا امکان ہے۔ڈی جی جنوبی ایشیا الیاس نظامی بھی تقریب میں شریک ہوں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *