اسلام آباد میں ‘سیو غزہ’ مارچ کے شرکاء پر پولیس کا لاٹھی چارج اور گرفتاریاں

اسلام آباد میں ‘سیو غزہ’ مارچ کے شرکاء پر پولیس کا لاٹھی چارج اور گرفتاریاں

اسلام آباد میں آبپارہ کے قریب سینٹر مشتاق کی قیادت میں مسلم طلباء محاذ کا مظاہرہ ہوا اور “سیو غزہ” مارچ میں شریک مظاہرین کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کے اعلان کے بعد پولیس اور مظاہرین کے مابین جھگڑا اور پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سلام آباد کے آبپارہ چوک میں سینٹر مشتاق کی قیادت میں مسلم طلباء محاذ کا مظاہرہ ہوا، احتجاجی مظاہرے کے دوران امریکن ایمبیسی جانے کی کوشش میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اوراسلام آباد پولیس نے سنیٹر مشتاق سمیت 20 لوگوں کو گرفتار کر لیابعد ازاں پولیس نے آبپارہ چوک کلئیر کروا دیا اور آبپارہ چوک کو چاروں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

میاں اسلم نائب امیر جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں فلسطین یکجہتی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں مسلمان حق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں اورغزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن مظلوم حق سے پیچھے نہ ہٹیں۔ انہوں نے کہا کہ بارود کے ہزاروں ٹن پھینکے گئے لیکن حماس کو ختم نہ کر سکے

حماس نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی ہے اورصرف اسرائیل نہیں امریکہ برطانیہ بھی براہ راست غزہ میں جنگ کر رہا ہے ۔
پورا مغرب زور لگا چکا لیکن غزہ کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔میاں اسلم نے کہاکہ ہم غزہ کے مظلوموں اور مجاہدوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور حکمرانوں سے کہتے ہیں کہتم بھی اپنا فرض ادا کرو اور عملی طور پہ مدد کرو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *