پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کی کارکردگی پر اعتراض اٹھا دیا

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کی کارکردگی پر اعتراض اٹھا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز(بروز جمعۃ المبارک ) پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کے ایم پی اے اپوزیشن لیڈر کی کارکردگی سے قطعاً مطمئن نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس یحییٰ آفریدی آج چیف جسٹس پاکستان کے عہدےکا حلف اٹھائینگے

ارکان اسمبلی نے کہا کہ ملک احمد بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی آواز اٹھانے میں ناکام رہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کے درمیان بحث بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم نہیں آسکے گی، بھرپور مزاحمت کریں گے : مولانا فضل الرحمٰن

ایم پی اے جنید افضل ساہی نے کہا کہ ان کی گرفتاری کے خلاف ایوان کے فرش پر احتجاج شروع نہیں کیا گیا حالانکہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہےہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *