صدر پاکستا ن مسلم لیگ ن (پی ایم ایل ن ) میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دبئی میں قیام کے بعد آج لندن روانہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کا طیارہ برطانوی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا، (ن ) لیگ برطانیہ کے عہد ے دار پنے قائد کا پُرتپاک استقبال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں : مولانا فضل الرحمٰن
واضح ر ہے کہ دبئی میں نواز شریف نے مسلم لیگ ن امارات کی قیادت سے ملاقات بھی کی ۔ انہوں نے لیگی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں معیشت کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:ہماری پہلی ترجیح دور دراز علاقوں کی ضلعی عدلیہ ہوگی، نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی