پاکستان نےانگلینڈ سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی

پاکستان نےانگلینڈ سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی، جو کہ 44 ماہ بعد ان کی پہلی کامیابی ہے۔ قومی ٹیم نے سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک سے شکست دی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں، پاکستان نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عبداللہ شفیق 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شاہ مسعود 6 گیندوں پر 23 رنز ناٹ آؤٹ رہے، اور صائم ایوب نے 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے دو اسپنرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔ نعمان علی نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی فاسٹ بولر نے اس میچ میں بولنگ نہیں کی۔ انگلینڈ کے جو روٹ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ہیری بروک 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، زاہد محمود، اور ساجد خان شامل ہیں۔ انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں، جس کے بعد ان کی پلیئنگ الیون میں زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ، ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

ملتان میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کے نام رہا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *