محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا میں غیر مجاز افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا میں غیر مجاز افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

عظمت گل

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوانے صوبے کے غیر مجاز افراد سے سینکڑوں گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے یہ فیصلہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر کیا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز کی زیر صدرات اجلاس میں ڈی جی ایکسائز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں غیر مجاز افسران کے پاس کئی کئی گاڑیاں موجود ہونے کا تذکرہ کیا گیا ۔ محکمہ ایکسائز و دیگر غیر متعلقہ محکموں کے افسران کے پاس موجود گاڑیوں کی فہرستیں خصوصی ٹیموں کوبھی ارسال کر دی گئی۔ فہرستیں تیار کرکے انٹیلی جنس سمیت ایکسائز کے تمام اسکواڈز کو فراہم کر دی گئیں۔

پہلے مرحلے میں غیرمتعلقہ افسران سے رابطہ کرکے گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایات کی جائے گی۔ گاڑیاں واپس نہ کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیاں واپس نہ کرنے پر ریکوری کےلئے ان کے گھروں پر چھاپہ مارےجائینگے۔ گاڑیوں کی ریکوری کےلئے لیڈی کانسٹیبل کی خدمات حاصل کی جائینگی۔

اس دفعہ ہر صورت غیرمتعلقہ افراد سےگاڑیاں ریکور کی جائے گی۔ گاڑیوں کی ریکوری کےلئےکاروائیاں 2 دن بعد شروع کئےجائینگے۔ ان گاڑیوں میں موجود فیملی ممبران کیساتھ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کو مثبت رویہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری ایکسائز سید فیاض علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایکسائز گاڑیوں کی ریکوری میں کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلی کے احکامات پر اس دفعہ ہر صورت غیر مجاز افراد سے سرکاری گاڑیوں کی ریکوری کرینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *