پاکستان کی ایران پر اسرائیلی عسکری حملےکی شدید مذمت

پاکستان کی ایران پر اسرائیلی عسکری حملےکی شدید مذمت

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ہفتے کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں اوراسرائیلی فوجی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایران پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے ترجمان دفترِ خارجہ نے واضح کیا کہ یہ حملے علاقائی امن اور استحکام کے راستے کے لیے نقصان دہ ہیں اور حملے پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافہ کا باعث ہیں۔

مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا میں غیر مجاز افسران سے گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ

 ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ اسرائیل تنازعہ کے بڑھنے اور پھیلنے کے موجودہ دور کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے اوراقوام متحدہ سلامتی کونسل خطے میں اسرائیل کی لاپرواہی اور اس کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔عالمی برادری کو بھی علاقائی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *