پاکستان کی غزہ و لبنا ن کےلیے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ

پاکستان کی غزہ و لبنا ن کےلیے 13 ویں امدادی کھیپ روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری اور ہفتے کے روز اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے غزہ اور لبنان کےمتاثرین کی مدد لیئے مدد کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے ہفتے کی صبح وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر این ڈی ایم اے کی جانب سے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے امدادی سامان کی 13 ویں کھیپ روانہ کی گئی ہے۔ غزہ کے لیے امدادی سامان بردآر ہوائی جہاز عمان، اردن پہنچے گا اور100 ٹن امدادی سامان سردیوں کے لیے فیملی ٹینٹ، اور گرم کمبلوں پر مشتمل ہے ۔این ڈی ایم اے مجموعی طور پر 1381 ٹن امداد غزہ اور لبنان بھیجوا چکا ہے اوراین ڈی ایم اے ابھی تک غزہ کے لیے 10 جبکہ لبنان کے لیے دو امدادی کھیپ روانہ کر چکا ہے ۔

مزید پڑھیں: وفاقی دارلحکومت میں ترقیاتی کاموں کے مرکزی دفتر میں بڑی چوری کا انکشاف

سامان روانگی تقریب میں فلسطینی سفیر، ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک ،این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور پاک آرمی نمائندگان موجود تھے۔فلسطینی سفیر نے ہنگامی امداد پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہنگامی امداد کی مسلسل ترسیل کے لیے عزہ اور لبنان کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے ۔عوام فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں تک اپنی عطیات پہنچانے کے لیے غزہ اور لبنان کے لیے وزیر اعظم ریلیف فنڈمیں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *