چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تمام کورٹ رومز میں یہ سروس فراہم کی جائے گی۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو اس منصوبے کے حوالے سے ٹاسک سونپا دیا۔

ذرائع کے مطابق لائیو سٹریمنگ سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہوگی۔ خاص طور پر کسی خاتون سائل کی رازداری کا خیال رکھتے ہوئے کیس کی سماعت کے دوران خصوصی احتیاط برتی جائے گی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

لائیو سٹریمنگ کی اس سروس کے تحت دنیا بھر سے عدالت کی کارروائی تک رسائی حاصل کی جا سکے گی، جس سے اوورسیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے۔

لائیو سٹریمنگ سروس کے لیے ضروری کیمرے اور دیگر آلات کی خریداری کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایک کمیٹی اس سروس کے حوالے سے پروپوزل تیار کرے گی اور حتمی منظوری کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو بھیجے گی۔

اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر ایک میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی گئی ہے، لیکن نئے منصوبے کے تحت یہ سروس تمام عدالتوں میں دستیاب ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *