چیئرمین پی سی بی کا انگلینڈ کے خلاف سیریز کی جیت پر کرکٹ ٹیم کے لیے اہم اعلان

چیئرمین پی سی بی کا انگلینڈ کے خلاف سیریز کی جیت پر کرکٹ ٹیم کے لیے اہم اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں سے ملاقات کی اورراولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز کی کامیابی پر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ، محسن نقوی نے کہاکہ دیر آید درست آید،آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج رزلٹ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں اور پوری مینجمنٹ کو مبارک دیتا ہوں اوراس جیت کی ٹیم اور قوم کو بہت ضرورت تھی ۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہا کہ مسائل کا اندازہ تھا۔ ایشوز حل کئے تو رزلٹ آپ کے سامنے ہے ، انکا کہنا تھا کہ نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان جو بھی ہو گا ٹیم کے لئے بہترین ہو گا۔مھسن نقوی نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اورسنٹرل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے۔
محسن نقوی نےکہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے اورنوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں دونوں کی ضرورت ہے۔ کپتان شان مسعود نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھلاڑیوں کے دستخط والی شرٹ پیش کی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *