چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی نماز کے دوران تصویر لینے کا معاملہ، سیکورٹی انچارج کو تبدیل کر دیا گیا

چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی نماز کے دوران تصویر لینے کا معاملہ، سیکورٹی انچارج کو تبدیل کر دیا گیا

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ خان آفریدی کی نماز کے دوران یوٹیوبر کی جانب سے تصویر لینے پرسیکورٹی انچارج کو تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نماز پڑھ رہے تھے اور یوٹیوبر اس انتظار میں تھا کہ وہ سلام پھیریں تو ان کی تصویر بنائے۔ جیسے ہی چیف جسٹس نے سلام پھیرا، اس نے فوراً تصویر بنالی۔ چیف جسٹس نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ کیے بغیر مسجد سے چلے گئے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کا سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

چیمبر میں پہنچ کر چیف جسٹس نے سیکورٹی سٹاف کو بلایا اور ایس پی راجہ ظہیر کو طلب کرنے کا کہا۔ سٹاف نے انہیں بتایا کہ ایس پی سیکیورٹی سرکاری میٹنگ میں ہیں۔ چیف جسٹس نے یوٹیوبر کی حرکت کو سیکیورٹی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایس ایس پی کی تبدیلی کا حکم دے دیا۔

اب نئے ایس پی سیکیورٹی محفوظ کیانی نے باقاعدہ طور پر سپریم کورٹ کی سیکورٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *