26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ پیر تک کیا جائے گا، شیخ وقاص اکرم

26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ پیر تک کیا جائے گا، شیخ وقاص اکرم

رہنما پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ پیر تک کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ تحریک انصاف کی کمیٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا تھا اور پیر کو لیگل کمیٹی کی جانب سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

بشریٰ بی بی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ایک گھریلو خاتون ہیں اور ان کے تمام کیسز میں ضمانت ہو چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز غیر قانونی ہیں ور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ سے آئندہ ہفتے کا عدالتی روسٹر جاری، مقدمات کی سماعت کے لیے 8 بینچ تشکیل

زین قریشی کے استعفیٰ کے بارے میں سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ زین قریشی نے ابھی تک کوئی استعفیٰ نہیں دیا اور اس بارے میں بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی یہ واضح کر چکے ہیں کہ ان کی بہنیں یا فیملی سیاست میں حصہ نہیں لیں گی لہذا کل بشریٰ بی بی سے کسی کی کوئی سیاسی مشاورت نہیں ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *