کراچی: فیڈرل بی ایریا میں ایل پی جی کی دکان میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں ایل پی جی کی دکان میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رہائشی عمارت میں واقع ایل پی جی دکان میں گیس ری فیلنگ کے دوران آگ لگنے سے دکان میں موجود 2 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 16 میں رہائشی عمارت صغیر سینٹر میں واقع ایل پی جی دکان میں گیس ری فیلنگ کے دوران آگ لگی۔

ایک شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید  ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جس کی شناخت35سالہ محمد فیاض ولد محمد اسرار کے نام سے ہوئی  ہے ۔

آگ لگنےکے باعث رہائشی عمارت کےکئی فلیٹ دھواں بھرجانے کے بعد خواتین اور بچےفلیٹوں سے باہر نکل آئے جبکہ راشد منہاس روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ کی طرف والی سڑک پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *