پی ٹی آئی کے سابق وکیل فیصل چودھری کی وکلا ٹیم سے برطرفی پر سابق وزیر فواد چودھری بھی بول پڑے ۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے بھائی فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے دفاع میں سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیصل چودھری پی ٹی آئی کے 5رہنماؤں کے کیسز مفت لڑ رہا ہے، دوسری طرف فواد حسن کا بھائی رؤف حسن ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ لے رہا ہے۔
فواد چودھری نے رؤف حسن کیخلاف سخت جملوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن نے پی ٹی آئی ورکرز بارے ایجنسیوں کو تفصیلات فراہم کیں، معلومات فراہم کرنے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد گرفتار ہوئے، رؤف حسن کسی کے وفادار نہیں ہو سکتے۔
پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی پر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس وقت تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزر رہی ہے، جیل میں بیٹھا شخص خود اقرار کرتا ہے جماعت میں پھوٹ پڑچکی ہے۔