تحریک انصاف کا حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز اور جلوسوں کا فیصلہ

تحریک انصاف کا حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز اور جلوسوں کا فیصلہ

تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی، اسی طرح بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : فیصل چودھری کی وکلا ٹیم سے برطرفی پر فواد چودھری  بھی بول پڑے

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی یکم نومبر کو پشاور،8نومبر کوئٹہ اور پھر کراچی میں جلسے کرے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس کی باقاعدگی سے پیروی کی جائےگی۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سپریم کورٹ، ہائیکورٹس میں کیسز کی باقاعدہ پیروی کی حکمت عملی کی منظوری بھی دے دی۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *