پی ٹی آئی سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عالمگیر سمیت تین دیگر افراد کو کراچی پریس کلب کے باہر گرفتار کیا گیا ۔ یہ گرفتاریاں اس وقت عمل میں آئیں جب فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پریس کلب پہنچے تھے۔

تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے میں جمال صدیقی، فزہ زیشان، راجہ اظہر، حلیم عادل شیخ، آفتاب جہانگیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ آئینی ترمیم دھاندلی کے ذریعے منظور کی گئی ہے، جبکہ ہمارے ایم این ایز کو غیر قانونی طور پر اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مینڈیٹ چوری ہو رہا ہے اور چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی کی جا رہی ہے۔

عارف علوی نے یہ بھی ذکر کیا کہ پہلے مسنگ پرسنز کا مسئلہ بلوچستان میں تھا، لیکن اب یہ مسئلہ پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، جبکہ فوج نے ہمیشہ کہا ہے کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *