پشاور نوشہرہ موٹروے پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور نوشہرہ موٹروے پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور نوشہرہ موٹروے پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کسٹم اور ایکسائز کاکام بھی نوشہرہ پولیس نے سرانجام دے دیا۔

پولیس کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سمگل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے، نوشہرہ پولیس نے مصری بانڈہ موٹروے انٹرچینج پر ناکہ بندی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کن علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

گرفتار ملزمان سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ، این سی پی کی 25 گاڑیاں قافلے میں شامل تھیں ، سمگلروں کو ایکسائز سکواڈ کے اجلاس کی اطلاع تھی، سمجھے راستہ خالی ہوگا لیکن نوشہرہ پولیس نے عین موقع پر گھیر لیا۔

پولیس کے مطابق کروڑوں روپوں کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو اسلام آباد سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *