پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ جب کوئی حکومت آزاد ہونے لگے تو اسے عدلیہ کے ذریعے قابوکیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ، بی بی شہید کے بیٹے ہیں ، ان کا میرٹ پروزیراعظم بننا ان کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے حکومت کےسہولت کارکا کلیدی کردارادا کیا۔
بشریٰ بی بی کوقید کرنا ریاستی جبرتھا، بشریٰ بی بی کو سزا سنانے کیلئے جج کوایمبولینس پرلایا گیا۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جج نےمجھےبتایا کہ اس کیس میں اس پر پریشر زیادہ ہے، رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل مشرف کو اپنے خلاف فیصلے کا پتہ چلا توانہوں نےچیف جسٹس کوہٹا دیا۔
اگرکوئی جج آزادی کا ثبوت دے تواسے ہٹا دیا جاتا ہے، جسٹس منصورعلی شاہ کا راستہ روکنےمیں تحریک انصاف کا کوئی کردارنہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ نےسرنڈرکیوں کیا۔
پارلیمنٹ نہیں آئین سپریم ہے۔ پارلیمنٹ کو آئین کےمنافی ترمیم کرنے کا اختیار نہیں، جن 5 اراکین نےترمیم کےحق میں ووٹ دیا ان کا سیاسی کیریئرختم ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز اور جلوسوں کا فیصلہ
دوران گفتگو سوئس کیسز پر کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ سوئس کیسز کوتکنیکی بنیادوں پرختم کیا گیا، عدالت نےریکارڈ ناپید ہونےکےباعث سوئس کیسز بند کئے ۔