پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ فیصل چودھری کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں میزبان سے گفتگو میں شعیب شاہین کا ردعمل میں کہنا تھاکہ جب کوئی بندہ پارٹی میں ہی نہیں تولیگل ٹیم میں وہ کیسے ہوسکتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ فیصل چودھری اپنےبھائی فواد کا دفاع کرتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس منصورعلی شاہ کا راستہ روکنےمیں پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں: لطیف کھوسہ
سلمان اکرم راجہ نےاگر انہیں مقدمات سےالگ کردیا تواس میں کونسا مسئلہ ہے، عدالتی حکم کی وجہ سے فیصل چودھری اورمیری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری اب تحریک انصاف کا حصہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل چودھری کی وکلا ٹیم سے برطرفی پر فواد چودھری بھی بول پڑے
وہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے ہیں، کسی کےپارٹی میں واپس آنےکا فیصلہ بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کرنا ہے ،ہم نے نہیں ۔