حب میں نورانی کراس موسلی چڑھائی کے نزدیک زائرین کی بس کھائی میں گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور11 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کی بس کو افسوس ناک حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، زائرین شاہ نورانی کے مزار سے واپس آ رہے تھےکہ المناک حادثے کا شکار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
متاثر ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی سے ہے۔ زخمیوں میں مردوں سمیت خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے: محمد اورنگزیب